پاکستان

پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل میں رکاوٹیں، خیبرپختونخوا میں قیمتوں کو آگ لگ گئی

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب سے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی ترسیل میں رکاوٹوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں ان کی قیمتوں کو آگ لگ گئی ہے اور یکدم بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی فلور ملز انڈسٹری کا زیادہ تر انحصار پنجاب سے آنے والی گندم پر ہے، صوبے میں سالانہ 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم پیدا ہوتی ہے جب کہ مجموعی ضرورت 52 لاکھ میٹرک ٹن ہے جس کے پیش نظر صوبے میں 40 لاکھ میٹرک ٹن کے شارٹ فال کو پنجاب سے گندم اور آٹا خرید کر پورا کیا جاتا ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب سے آٹے اور گندم کی سپلائی متاثر ہونے سے ملز کو مہنگے داموں گندم خریدنا پڑ رہی ہے جس سے مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے ہورہا ہے۔ پنجاب سے آٹے اور گندم کی ترسیل میں رکاوٹوں سے صوبے بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2200 روپے سے بڑھ کر 2400 روپے ہوگئی ہے جس سے عام شہری اور کم آمدن والا طبقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button