انٹرنیشنل
ایران کا آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کیلئے نیا نظام، امریکی سفیر نے خطرے کی گھٹنی بجا دی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرنے کے لئے نئے نظام پر بات کرتے ہوئے امریکی سفیر مائیک والٹز نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے سب کو خبردار کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی سفیر مائیک والٹزکا کہنا تھا کہ بحرین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر کی حمایت یافتہ قرارداد میں ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند اور ٹول ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے نئے نظام میں سویلین شپنگ کے تمام جہازوں سے مطالبہ کررہاہے کہ آبنائے ہرمز استعمال کرنے کے لیے ٹول ادا کریں، آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کے لیے ایران کا نیا نظام ناصرف خطے بلکہ پوری دنیا کو متاثر کرے گا۔



