پاکستان

بنوں میں پولیس چوکی پر حملے کی منصوبہ بندی کس نے کی؟ تفصیل سامنے آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) بنوں میں پولیس چوکی پر ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی کس نے کی اور کہاں پر ہوئی؟ اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ نے تمام تر تفصیل جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بنوں میں 9 مئی کے دہشتگرد حملے میں 15 پولیس اہلکار شہید اور 4 افراد زخمی ہوئے، تحقیقات، شواہد اور تکنیکی انٹیلی جنس سے ثابت ہوا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود دہشتگردوں نے کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق بنوں حملے پر افغان ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے سخت احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا، پاکستان نے افغان سرزمین دہشتگردی کیلیے استعمال ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دوست ممالک کی ثالثی میں افغان طالبان سے کئی مذاکرات کیے، لیکن افغان طالبان دہشتگرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی میں ناکام رہے، پاکستان اپنی قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ دفترخارجہ کے مطابق اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کی رپورٹس میں افغان سرزمین پر دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی اور سرگرمیوں کا ذکر موجود ہے اور پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button