نگرنگرسے
انمول عرف پنکی کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

کراچی (کھوج نیوز) منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی لیک ہونے والی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس کے بعد پولیس نے ملزمہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی مبینہ آڈیو میں کہہ رہی ہے کہ آپ لوگوں کی عقل گھٹنوں میں ہے، آٹھ نو سال میرے پیچھے لگے رہتے ہیں، ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں مگر پکڑ نہیں پاتے۔ آڈیو میں ملزمہ کہہ رہی ہے کہ وہ پورے کراچی میں کام کررہی ہے، ہم نے پورے کراچی میں اندھیر ڈالا ہوا ہے، اٹھا لو اگر اٹھا سکتے ہو۔ مبینہ آڈیو میں ملزمہ انمول نے کہا کہ جس دن دماغ سے سوچنا شروع کرو گے پنکی کی طرح برانڈ بن جاؤ گے، پتا نہیں کہاں سے اٹھ کر آجاتے ہیں کہ پنکی کو پکڑیں گے۔



