ایران مخالف کارروائیاں، ایرانی وزیر خارجہ کا یو اے ای کے متعلق بڑا دعویٰ

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران مخالف کارروائیاں ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے متعلق بڑا دعویٰ کر کے یورپی ممالک میں نئی ہلچل مچا دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ یکجہتی کی خاطر متحدہ عرب امارات کا نام نہیں لیا، جب ایران پر حملے شروع ہوئے تو متحدہ عرب امارات نے مذمت تک نہیں کی، ایران سے متعلق متحدہ عرب امارات اپنی پالیسی پر نظرِثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ زوال پذیر سلطنتیں اپنے انجام کو روکنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں۔ عباس عراقچی بولے وقت آگیا ہے ہم مشترکہ طور پر آگے بڑھیں، غنڈہ گردی کا یہ عمل تاریخ کے کوڑے دان میں ڈالے جانے کے قابل ہے، آج ہم پہلے سے کہیں زیادہ ایک دوسرے کے قریب ہیں اور ہم اس مشترکہ اور خطرناک چیلنج کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ امریکا کی غنڈہ گردی کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دیا جائے، امریکی غنڈہ گردی کے خلاف ہماری مزاحمت نئی جنگ نہیں، ہم میں سے اکثر قومیں اسی جبر کا مختلف شکلوں میں سامنا کرتے رہے ہیں۔



