نو منتخب وزیراعلیٰ اداکار وجے اور اداکارہ تریشا کرشنن کی تعلقات کی افواہیں گردش کرنے لگیں

تامل ناڈو (شوبز ڈیسک) جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے نو منتخب وزیراعلیٰ اداکار جوزف وجے اور اداکارہ تریشا کرشنن کی تعلقات کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق تامل اور تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ تریشا کرشنن اتوار کو اداکار سے سیاستدان بننے والے وجے کی بطور وزیرِ اعلی تامل ناڈو حلف برداری تقریب میں شرکت کے بعد خبروں کی زینت بنی رہیں۔ میڈیا کے مطابق اداکارہ تقریب میں تھلاپتی جوزف وجے کے والدین کے ساتھ موجود تھیں۔
پیر کو تریشا نے سوشل میڈیا پر اپنی پہلی پوسٹ شیئر کی، تاہم سب سے زیادہ توجہ اس کے کیپشن نے حاصل کی۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہوں نے تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، محبت ہمیشہ گرج دار اور اس کی گونج زیادہ ہوتی ہے۔ اس جملے نے فورا ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے وجے کے ساتھ ان کے تعلقات کی افواہوں کے تناظر میں چہ مگوئیاں شروع کر دیں۔
43 سالہ تریشا جو بہت زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں، اپنی والدہ اوما کرشنن کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئیں، جب وجے نے حلف لینے کے بعد عوام سے خطاب کیا تو تریشا انہیں تامل ناڈو کے مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے دیکھ کر جذباتی ہو گئیں، وہ تالیاں بجنے کے دوران آنسوں کے ساتھ مسکراتی دکھائی دیں۔ سوشل میڈیا پر ایک اور تصویر بھی کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں تریشا، وجے کی والدہ شوبھا کو گرمجوشی سے گلے لگا رہی ہیں۔



