نگرنگرسے
انمول عرف پنکی کا تیسرا آڈیو میسج، سرکاری افسران سر پکڑ کر بیٹھ گئے

کراچی (کھوج نیوز) منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ہونے والی انمول عرف پنکی کا تیسرا آڈیو میسج سامنے آگیا ہے جس کے بعد سرکاری افسران سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آڈیو میسج میں انمول عرف پنکی کو منشیات کے حوالے سے کسٹمر سے ڈیل کرتے سنا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کو آڈیو میسج میں کسٹمر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ رقم کا اسکرین شاٹ بھیجیں 10 منٹ میں منشیات پہنچ جائے گی۔ ملزمہ نے آڈیو میسج میں مزید کہا کہ میرے پاس گولڈن اسٹف موجود ہے، یہ بہت زبردست چیز ہے۔



