پاکستان

پاکستان کا فتح 4گرائونڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، دشمن کی نیندیں حرام

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان نے فتح 4گرائونڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کو دیکھنے کے بعد دشمن ممالک کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور وہ ہکا بکا رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ مقامی طور پر تیار فتح 4 گرانڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جو جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران نے کروزمیزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 طویل فاصلے تک انتہائی درستی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے فتح 4 کے کامیاب تجربیکو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button