پاکستان
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث باپ بیٹے کو کتنی سزا سنائی گئی؟

گوجرانوالہ (کھوج نیوز) 2023ء میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث پائے جانے والے باپ بیٹے کو کتنی سزا سنائی گئی؟ اس حوالے سے تمام ترتفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو22، 22 سال قید اور 14، 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ انسانی اسمگلرز نے دو بھائیوں کو اٹلی بھجوانے کے عوض 62 لاکھ روپے لیے،دونوں بھائی کشتی الٹنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔ کشتی حادثہ جون 2023ء میں پیش آیا تھا جس کے بعد ورثا نے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔



