انٹرنیشنل
ایران کے معاملے پر بارک اوباما کی ٹرمپ پر شدید تنقید

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے معاملے پر امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں ایران کا معاملہ ایک میزائل بھی فائر کیے بغیر کامیابی سے انجام دیدیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایران سے 97 فیصد افزودہ یورینئیم نکلوانے میں کامیاب رہے تھے۔ اوباما نے کہاکہ اس میں کوئی دو رائے ہی نہیں کہ یہ خوش اسلوبی سے ہوا اور نہ ہمیں بہت سے لوگوں کو قتل کرنا پڑا اور نہ ہی آبنائے ہرمز بند کرنا پڑی۔ سابق صدر اوباما نے کہا کہ ٹرمپ کی شروع کردہ ایران جنگ کے اہداف بھی حاصل نہیں ہوئے۔



