ترجمان وائٹ ہائوس نے ایران کو خطرناک نتائج کی دھمکی دیدی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان وائٹ ہائوس انا کیلی نے ایران کو خطرناک نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر نیک نیتی سے مذاکرات نہ کیے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ضروری فیصلہ کریں گے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترجمان وائٹ ہائوس انا کیلی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران عسکری طور پر کمزور، معاشی طور پر دباؤمیں اور پہلے سے زیادہ تنہا ہوچکا ہے، امریکی صدر کے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں، ایران نے نیک نیتی سے مذاکرات نہ کیے تو ٹرمپ قومی سلامتی کے لیے ضروری فیصلہ کریں گے۔ نائب ترجمان وائٹ ہاس نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے اپنی ریڈ لائنز بہت واضح کر دی ہیں، ریڈ لائنز میں شامل ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، اگر ایران نے ان ریڈلائنز کو تسلیم نہ کیا تو امریکا سخت اقدامات کر سکتا ہے۔



