صحت

ذیابیطس سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے؟ طبی تحقیق آگئی

لاہور(ہیلتھ ڈیسک) ذیابیطس سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے؟ اس حوالے سے جرنل Annals of Internal Medicine میں شائع ہونے والی تحقیق میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جرنل Annals of Internal Medicine میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ بحیرہ روم کے خطے کے رہائشیوں کی غذا کو معمول بنانے سے ذیابیطس ٹائپ سے متاثر ہونے کا خطرہ 31 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ اسپین، یونان، اٹلی اور فرانس جیسے ممالک کے شہریوں کی یہ عام غذا پھلوں، سبزیوں، اجناس، گریوں، مچھلی، زیتون کے تیل وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے (سرخ گوشت کا استعمال بہت کم کیا جاتا ہے) ۔

اس تحقیق میں شامل افراد کو ایک کلینیکل ٹرائل کا حصہ بنایا گیا اور دریافت ہوا کہ Mediterranean ڈائٹ ذیابیطس سے بچانے کے لیے بہترین ہوتی ہے۔ اس تحقیق میں 55 سے75 سال کی عمر کے 4746 افراد کو شامل کیا گیا۔ یہ سب موٹاپے یا زیادہ جسمانی وزن کے مالک تھے مگر تحقیق کے آغاز میں ذیابیطس یا امراض قلب کے شکار نہیں تھے۔ اس کے بعد ان افراد کی صحت کا جائزہ 6 سال تک لیا گیا اور دیکھا گیا کہ Mediterraneanڈائٹ کے استعمال سے ذیابیطس سے کس حد تک تحفظ ملتا ہے۔

ان افراد کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا اور ایک گروپ کو محدود کیلوریز پر مشتمل Mediterraneanڈائٹ کا استعمال کرایا گیا جبکہ معتدل جسمانی سرگرمیوں کو اپنانے کی ہدایت کی گئی۔ دوسرے گروپ کو روایتی Mediterraneanڈائٹ استعمال کرائی گئی اور کیلوریز کو محدود نہیں کیا گیا اور نہ ہی ورزش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ پہلے گروپ میں ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ 31 فیصد تک گھٹ گیا جبکہ ان کے جسمانی وزن اور توند کی چربی میں بھی زیادہ کمی آئی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تیز رفتاری سے چہل قدمی سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ لگ بھگ 40 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ عام رفتار (2میل فی گھنٹہ سے کم رفتار) سے چہل قدمی کرنے سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ 15 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ اسی طرح معتدل (2سے 3 میل فی گھنٹہ) رفتار سے چلنے سے اس دائمی مرض کا خطرہ 24 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں تیز رفتاری (3سے 4 میل فی گھنٹہ) سے چہل قدمی کرنے کے عادی افراد میں ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ 39 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button