پاکستان

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان (کھوج نیوز) شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا اور ان کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران دہشتگرد سرغنہ عمرعرف جان میر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد عمرعرف جان میر نے سپن وام میں بوبالی مسجد کے اطراف زیر زمین بنکر، سرنگیں اور بارودی جال بچھارکھا تھا۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ خارجی سرغنہ عمرعرف جان میر کے سر کی قیمت 30لاکھ روپے مقرر تھی جبکہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر دہشتگرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button