موبائل فونزکی درآمدات میں مزید اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(کھوج نیوز) رواں مالی سال موبائل فونزکی درآمدات پرانحصار میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اپریل2026میں سالانہ بنیادوں پر موبائل فونزکی درآمدات 40اعشاریہ 71فیصد بڑھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے 10ماہ میں 455ارب 73کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے، اس دوران موبائل فونزکی درآمدات میں 30اعشاریہ 29فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اپریل2026میں سالانہ بنیادوں پر موبائل فونزکی درآمدات 40اعشاریہ 71فیصد بڑھ گئیں، ماہانہ بنیادوں پر اپریل میں موبائل فونزکی درآمدات میں18اعشاریہ 70فیصد جبکہ جولائی 2025تا اپریل2026میں موبائل فونزکی امپورٹ 455ارب 73کروڑ روپے رہی،گزشتہ سال اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات 349ارب 77کروڑ روپے تھی۔ جاری دستاویز کے مطابق پاکستان نے اپریل میں 49ارب 41کروڑ 50لاکھ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے جبکہ مارچ 2026میں 41ارب 63کروڑ روپے کے فونز درآمد کیے گئے تھے، اپریل2025میں پاکستان نے 35ارب 12کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے تھے۔



