کھیل
پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز، آسٹریلوی ٹیم کو بڑا جھٹکا

آسٹریلیا (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کب کھیلا جائے گا؟ تفصیل آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے مچل مارش کے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مچل مارش ٹخنے کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوئے، وکٹ کیپر جوش انگلس سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ مچل مارش نے آئی پی ایل میں لکھن سپر جائنٹس کا آخری میچ مس کیا تھا، مچل مارش علاج اور مزید معائنے تک پرتھ میں رہیں گے، بنگلا دیش کے وائٹ بال ٹور کے لیے مچل مارش کی دستیابی کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔



