کھیل

فیفا ورلڈ کپ کون سی ٹیم جیتے گی؟ بڑی پیشگوئی کر دی گئی

امریکا (سپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کا فائنل کون سی ٹیم جیتے گی؟ اس حوالے سے بڑی پیشگوئی کر دی گئی ہے جس کے بعد شائقین فٹبال حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپر کمپیوٹر کے مطابق ورلڈکپ اسپین کے نام رہنے کا امکان 16.1 فیصد ہے۔ اسپین کے بعد فرانس کو دوسرے، انگلینڈ کو تیسرے اور ارجنٹینا کو چوتھے نمبر پر ممکنہ فاتح قرار دیا گیا ہے۔ ان تمام ٹیموں کا ورلڈکپ جیتنے کا امکان 10 فیصد سے زیادہ قرار دیا گیا ہے۔ البتہ ڈیٹا سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ کسی ٹیم کے پہلی بار ورلڈکپ جیتنے کا امکان بہت کم ہے اور محض ایک تہائی سے زائد سیمولیشنز کے نتائج میں پہلی بار کسی ٹیم کے چیمپئن بننے کا امکان ظاہر کیا گیا۔

اوپٹا سپر کمپیوٹر بنیادی طور پر کوئی روایتی فزیکل کمپیوٹر نہیں بلکہ یہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایسا ماڈل ہے جو کھیلوں کے ایونٹس کی پیشگوئیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ ماڈل ڈیٹا کی بنیاد پر کسی ٹورنامنٹ کو 10 ہزار سے زائد بار ڈیجیٹل طور پر سیمولیٹ کرتا ہے اور پھر پیشگوئی کرتا ہے کہ کسی ٹیم کے ٹورنامنٹ جیتنے، فائنل میں پہنچنے یا میچ میں کامیابی کے کتنے فیصد امکانات ہوتے ہیں۔ تو اس سپر کمپیوٹر نے 10پزار سیمولیشنز کی بنیاد پر پیشگوئی کی ہے کہ 2026 کا فیفا ورلڈکپ اسپین جیت سکتا ہے۔

واضح رہے کہ دنیائے کھیل کا سب سے بڑا ایونٹ فیفا فٹبال ورلڈکپ کا آغاز 12 جون سے ہوگا۔ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ پہلا فٹبال ورلڈکپ ہے جس میں 48 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شریک 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ 4 ٹیموں پر مشتمل ہے جبکہ مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ ہر گروپ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں ناک آٹ مرحلے میں جائیں گی اور ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار راؤنڈ آف 32 کا آغاز ہوگا۔ متعدد بہترین ٹیمیں فٹبال کے سب سے بڑے انعام کا تعاقب کریں گی اور 2026ء کے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے۔ زیادہ ٹیموں کے باعث کوئی بھی پیشگوئی کرنا مشکل ہوگیا ہے مگر پھر بھی اوپٹا سپر کمپیوٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ اس بار کونسی ٹیم ورلڈکپ ٹرافی جیت سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button