انٹرنیشنل

پاسداران انقلاب کا امریکی ایئر بیس پر میزائلوں اور ڈرون سے حملہ

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی ففتھ فلیٹ کے ہیڈ کوارٹر اور خطے میں ایک امریکی ایئر بیس پر میزائلوں اور ڈرون سے حملہ کیا جس کے بعد امریکا کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ حملوں کا آغاز گزشتہ رات اس وقت ہوا جب آبنائے ہرمز کے قریب ایک ایرانی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ رات امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا جس سے جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا۔ بیان کے مطابق اس واقعے کے بعد ایرانی بحریہ نے ردعمل دیا اور جواب میں امریکی-صہیونی دشمن کے جہاز ”پانایا” کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران کے مطابق اس کے بعد اس کی ایرو اسپیس فورس نے جوابی کارروائی کی اور اس جارحیت کے جواب میں خطے کے ایک ملک میں قائم امریکا کے فضائی اور ہیلی کاپٹر اڈے اور امریکی ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کارروائیاں پہلے سے دی گئی وارننگ کے مطابق کی گئیں کیونکہ ہم پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ کسی بھی جارحیت کا جواب مختلف اور زیادہ سخت ہوگا، اور ہم نے اسی کے مطابق عمل کیا۔ یہ ردعمل ایک سبق ہونا چاہیے۔ بیان میں ایک اور واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ جارحیت کے ایک اور عمل میں امریکی فوج نے جزیرہ قشم کے جنوبی حصے میں پاسداران کے مواصلاتی ٹاور کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button