پاکستان

ڈسکوز کی نجکاری، چین ، قطر، سعودی عرب اور ترکیہ میدان میں آگئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) نجکاری کمیشن حکام کے مطابق ڈسکوز کی نجکاری میں چین، قطر، سعودی عرب اور ترکیے نے سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں نجکاری کمیشن حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈسکوز کی نجکاری میں چین، قطر، سعودی عرب اور ترکیے سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق چاروں ملک مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر نجکاری میں حصہ لیں گے۔ حکام کا کہنا تھا کہ عالمی ومقامی سرمایہ کار کو ایک سے زیادہ ڈسکوز کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی، ڈسکوز کی نجکاری کے لیے چین ، ترکیے ، سعودی عرب اور قطر میں روڈ شو منعقد کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button