پاکستان

پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کا معاملہ، سہیل آفریدی کی پھرتیاں لے ڈوبیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) ذرائع نے سہیل آفریدی کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے اعلان سے متعلق کہا کہ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو احتجاج کے اعلان اور فیصلے سے لاعلم رکھا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں اورپی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے احتجاج کے حوالے سے مشاورت نہیں کی گئی۔ پی ٹی آئی ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتجاج یاکسی بھی فیصلے کا اختیار اپوزیشن قیادت کو دے رکھا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات شفیع جان نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کا فیصلہ بطور چیف ایگزیکٹیو سہیل آفریدی نے کیا، سہیل آفریدی صوبے اورپارٹی کیلئے جو بہتر سمجھیں گے وہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button