کھیل

مچل سینٹنر کا آئی پی ایل کے متعلق حیران کن انکشاف

نیوزی لینڈ (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر مچل سینٹنر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے متعلق حیران کن انکشاف کر ڈالا جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ سر پکڑ کر بیٹھ گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مچل سینٹنر کندھے کی انجری کا شکار ہو کر آئی پی ایل سے باہر ہو گئے تھے، ممبئی انڈینز نے میچل سینٹنر کو2 کروڑ روپے بھارتی ادا نہیں کیے بلکہ آدھی رقم دی، مچل سینٹنر نے کہا کہ آدھی رقم کی ادائیگی پر انہیں بہت دکھ ہوا۔ مچل سینٹنر کندھے کی انجری سے صحتیاب ہوکر انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے ایک ہفتہ قبل ٹیم میں شامل بھی ہو گئے۔

مچل سینٹنر کے جلد فٹ ہو کر نیشنل ٹیم میں شامل ہونے پر سوال کیا گیا تو مچل سینٹنر نے عدم ادائیگی کی بات کر ڈالی۔ مچل سینٹنر نے کہا کہ انہوں نے آئی پی ایل میں پہلا میچ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی وجہ سے مس کیا، واپس آیا دہلی کے خلاف کھیلا اور انجری کا شکار ہوا جس کے بعد ایک ہفتے کے لیے باہر ہو گیا، میں دوبارہ واپس آیا اور پھر انجری کا شکار ہو گیا اور پھر میں گھر واپس چلاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button