سوشل ایشوز
35سال سے بڑی غیر شادی شدہ خواتین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(کھوج نیوز) 35سال سے بڑی غیر شادی شدہ خواتین کے لئے حکومت نے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے، ان کو کون سی خوشخبری سنائی گئی؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پی اے سی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران کمیٹی ممبر بلال مندوخیل نے کہا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں غیرشادی شدہ خواتین شامل نہیں۔ بلال مندوخیل کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ مددکی حق دار وہ غیر شادی شدہ خواتین ہیں جن کا کوئی نہیں ہوتا۔ اس پر بی آئی ایس پی حکام نے کہا کہ 35 سال سے بڑی عمرکی غیرشادی شدہ خواتین کو بی آئی ایس پی میں شامل کررہے ہیں۔



