پاکستان

گلگت بلتستان الیکشن، پی ٹی آئی کی بڑی ناکامی کا سامنا

گلگت بلتستان (کھوج نیوز) گلگت بلتستان الیکشن کے سلسلے میں مشترکہ امیدوار اور پارٹی ٹکٹوں پر اختلافات سامنے آئے ہیں جس کے بعد پی ٹی آئی کو بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت نے سب سے پہلے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے نشان پر لڑنے کیلئے محمود اچکزئی سے رابطہ کیا۔ذرائع کے مطابق علامہ راجا ناصر عباس نے خالد خورشید کو گلگت بلتستان میں مشترکہ جلسے کرنیکا کہا جس پر خالد خور شید نے کہا کہ جلسے کے لیے پارٹی کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ پی ٹی آئی قیادت نے ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتفاق نہ ہونے کی وجہ مذہبی بنیادوں پر ووٹ کو قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت سے ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ سمیت مزید دو جماعتوں کی قیادت کے رابطے ہوئے لیکن اتفاق نہ ہوسکا۔

ذرائع نے بتایاکہ محمود اچکزئی نے پی ٹی آئی رجسٹریشن مسائل کی وجہ سے اپنی پارٹی قائدین کوپشاوربھیجا، پی کے میپ کی قیادت پشاور میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے ملی، خالد خور شید سے مشاورت میں پی کے میپ کے نشان پر لڑنے سے پی ٹی آئی قائدین نے انکار کیا۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈبلیو ایم نے بھی پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان میں اتحادکی آفر کی، اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے 16 نشستوں پر اتحاد کرنے کا کہا کہ تاہم پی ٹی آئی مرکزی قیادت نے ایم ڈبلیو ایم کے نشان پر انتخابات میں حصہ لینے سے انکارکیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button