شوبز
پاکستانی گلوکار فلک شبیر کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بڑا مطالبہ

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بڑا مطالبہ کر دیا ہے ، یہ مطالبہ کیا ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے پنجاب حکومت کو صوبے میں ویپنگ پر پابندی لگانے پر سراہا۔ اداکار نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے لیکن 2 بیٹیوں کا باپ ہونے کی حیثیت سے میں مریم نواز سے عاجزانہ درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ عوامی مقامات، بازار، سڑکوں میں چھوٹے کپڑے پہننے والوں کیلئے بھی کوئی قانون بنایا جائے، نہیں تو ثقافتی طور پر ہم تباہ ہوجائیں گے۔



