پاکستان

بجٹ کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف وفاقی جبٹ 2026-27ء کے سلسلے میں بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ کئی ہفتوں سے مشاورت جاری ہے، صوبوں کے ساتھ مزید وسائل پیدا کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی، جی ڈی پی میں تیزی کے لیے ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جس سے ایکسپورٹ بڑھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال کی وجہ سے تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، صوبوں نے اس حوالے سے بھرپور تعاون کیا، روزگارکے مواقع، برآمدات، معاشی بہتری اور پیداواری صلاحیت بڑھانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، تیل کی قیمتوں کی مد میں عوام کو 128 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا، دنیا کے کئی ممالک میں پیٹرول پمپوں پر لائنیں دیکھنے میں آئیں، بروقت اقدامات کی وجہ سے پاکستان میں عوام کوپیٹرول دستیاب رہا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت میں میکرو لیول پر بہتری آئی ہے لیکن ابھی مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، ٹیم ورک کے طور پر پاکستان کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے، ملکی معیشت کو بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ، مشکلات کے باوجود کوشش کی کہ آئی ایم ایف پروگرام پرعمل پیرا رہیں، کل رات ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات کی، انہوں نے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button