پاکستان

بجٹ کا معاملہ ایک آئینی اور اہم ایشو ہے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بجٹ کا معاملہ ایک آئینی اور اہم ایشو ہے اور یہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بجٹ کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ ایک آئینی اور اہم ایشو ہے، دفاعی بجٹ پوراکرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، وہ اسے پورا کرے، وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری صوبوں پر نہ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گزشتہ 4 سال میں ناکام ہوتی رہی ہے، حکومت نے ایف بی آر کو ناکام کیا کہ وہ اصلاحات نہ لاسکے، آپ نے ادارہ جاتی اصلاحات نہ کیں جس سے کاروباری طبقہ بھی متاثر ہوا، آپ نے جتنا قرضہ لیا ملکی تاریخ میں اتنا کسی نے قرضہ نہیں لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button