نگرنگرسے

کچے کے جنگلات میں نجات مہران آپریشن، ڈاکو نے ہتھیار ڈال دیئے

خیر پور (کھوج نیوز) خیر پور میں کچے کے جنگات میں نجات مہران آپریشن کیا گیا ہے جس میں 20سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈاکو نے پولیس کے آگے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی امیر سعود مگسی کا کہنا تھا کہ خیر پور میں کچے کے جنگلات میں آپریشن کیا گیا تھا جس میں 20 سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈاکو نے ہتھیار ڈال دیئے۔ ایس ایس پی کے مطابق سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ڈاکو زاہد عرف کنڈو پھلپوٹو نے ہتھیار ڈال دیے۔ ایس ایس پی امیر سعود مگسی نے واضح کیا کہ نجاتِ مہران آپریشن جرائم کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button