ٹیکنالوجی

واٹس ایپ صارفین کے لئے بری خبر آگئی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ صارفین کے لئے بری خبر آگئی ہے، انتظامیہ نے اب صارفین کوکونسا بڑا جھٹکا دیا ہے اس حوالے سے تفصیل آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق WABetaInfoکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2026ء سے پرانے آئی فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ کو مسلسل اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور رپورٹ کے مطابق چند پرانے آئی فون ماڈلز پر 30 نومبر 2026ء سے واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ ابھی آئی فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے آئی او ایس 15.1 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے مگر بہت جلد آئی او ایس15.5 یا اس کے بعد کے ورژن والے آئی فون ماڈلز پر ہی واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔ دیگر پرانے آئی فونز جیسے آئی فون 6 ایس یا اس کے بعد کے ماڈلز استعمال کرنے والے صارفین کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے آئی او ایس 15.5 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا تاکہ وہ میسجنگ ایپ کو استعمال کرسکیں۔

ویسے ابھی بھی زیادہ تر آئی فونز میں آئی او ایس 15.5 یا اس کے بعد کے ورژن موجود ہے مگر ایسے پرانے فونز کی تعداد بھی کم نہیں جن میں پرانے آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یوزر انٹرفیس اور پرائیویسی سیٹنگز کو مسلسل بہتر کیا جاتا ہے، جس کے لیے ایسے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں جو ایپل اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹمز سے مطابقت رکھتے ہوں۔ اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ واٹس ایپ کی جانب سے 8 ستمبر 2026 سے اینڈرائیڈ 6 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔ 8 ستمبر کے بعد سے واٹس ایپ کا استعمال اینڈرائیڈ 6 یا اس کے بعد کے ورژنز پر کام کرنے والے فونز پر ہی ممکن ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button