انٹرنیشنل

حضرت عمر فاروق کے نام والے کتبے سمیت اہم آثار قدیمہ دریافت

سعودی عرب (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ہیریٹیج کمیشن نے سعودی عرب میں حضرت عمر فاروق کے نام والے کتبے سمیت دیگر اہم آثار قدیمہ کو دریافت کر لیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی ہیریٹیج کمیشن نے مدینہ ریجن کے المہد گورنریٹ میں آثارِ قدیمہ کے سروے کے دوسرے مرحلے کے اختتام پر مجموعی طور پر 1774 اہم دریافتوں کا اعلان کیا ہے۔ کمیشن کے مطابق یہ سروے تین علاقوں، السویریقیہ، المویہیہ اور حضہ میں کیا گیا جہاں آثارِ قدیمہ کے 156 نئے مقامات کی نشاندہی کی گئی۔

انٹرنیشنل میڈیاکے مطابق سروے کے دوران 461 اسلامی کتبے، 34 ثمودی کتبے، چٹانوں پر بنے1259 نقوش، پتھر سے بنے 11 ڈھانچے، 3 تاریخی محلات، قافلوں کے 2 راستے اور 4 کنویں دریافت کیے گئے۔ نمایاں دریافتوں میں خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کے نام والا کتبہ شامل ہے، جبکہ عربی شاعری پر مبنی نقوش بھی ملے ہیں جس سے اس مقام کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ سعودی ہیریٹیج کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سعودی وژن 2030 کے تحت ملک بھر میں آثارِ قدیمہ کے تحفظ کے منصوبے جاری رکھے جائیں گے تاکہ مملکت کے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button