سوشل ایشوز
جائیداد کی خریدو فروخت کا معاملہ، فائلرز کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) جائیداد کی خریدو فروخت کے معاملے پر حکومت نے فائلرز کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے، یہ خوشخبری کیا ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ تقریر میں بتایا گیا ہے کہ فائلرز کے لئے جائیداد خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس 2.5 فیصد سیکم کرکے 1.25 فیصد کردیا گیا جبکہ فائلرز کیلیے جائیداد فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس 5.5 سے کم کرکے 2.75 فیصد کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس جاری ہے جہاں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش کررہے ہیں۔



