نگرنگرسے

سابق سینیٹر تاج آفریدی کار حادثہ میں جاں بحق

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق سینیٹر تاج آفریدی آج صبح موٹروے ایم ون پر کارحادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ان کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا جس کے طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ موٹروے ایم ون پرکرنل شیرخان انٹرچینج کے قریب سابق سینیٹرتاج آفریدی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ موٹر وے پولیس نے بتایا کہ حادثے میں سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق ہوگئے اور ان کا ڈرائیور زخمی ہوا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق سابق سینیٹر تاج آفریدی اسلام آباد سے پشاور جارہے تھے، ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثہ گاڑی میں مکینیکل فالٹ کی وجہ سے پیش آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button