پاکستان

بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح تھی: شہباز شریف

اسلام آباد (کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم اور قوم کی دعاؤں سے ہم نے معاشی استحکام حاصل کیا اور معاشی استحکام کی بدولت آج ہم نے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں پاکستان کے ہر شہری کا مشکل ترین حالات میں صبر و تحمل کے مظاہرے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا عوام نے مشکلات کا سامنا کیا، ملکی معاشی استحکام کیلئے بھرپورکردار ادا کیا، وعدہ کیا تھا معاشی استحکام حاصل ہونے کے بعد اسکے ثمرات براہِ راست عام آدمی تک پہنچائیں گے، الحمدللہ، اب خوشحالی کا وقت شروع ہوچکا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا مشکل دور کے بعد جس بہتری، ریلیف کا وعدہ کیا اس کا آغاز ہوچکا ہے، یہ بجٹ ریلیف کا بجٹ ہے، عوامی فلاح کا بجٹ ہے، یہ بجٹ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا بجٹ ہے، یہ برآمدات میں اضافے، زرعی ترقی، صنعتوں، سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی ترقی کا بجٹ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button