شوبز

کنگنا رناوت کا نئی نسل کے اداکاروں کیلئے اہم پیغام

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے نئی نسل کے اداکاروں کے لئے اہم پیغام جاری کیا جس کے بعد شوبز انڈسٹری میں ایک نئی ہلچل مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ اور لوک سبھا کی رکن کنگنا رناوت نے نئی نسل کے اداکاروں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ حسد اور ناراضی کا احساس زہریلا ہے۔ اداکارہ کی نئی فلم ‘بھارت بھاگیہ ودھاتا’ سنیما گھروں میں ریلیز ہوگئی اور اسی حوالے سے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مختلف سوالات کے جواب دیئے۔ ایک انٹرویو میں کنگنا نے کہا کہ کسی ایسے شخص سے سیکھنے کے لیے ہمیشہ کھلے رہنا چاہیے جو زیادہ باصلاحیت ہو، اگر کوئی مجھ سے کم باصلاحیت ہے تو اسے میرا تحفظ ملنا چاہیے، مجھے ان کے ساتھ ایسے سلوک کرنا چاہیے جیسا کہ ایک سرپرست کرے گا اور اگر کوئی مجھ سے زیادہ باصلاحیت ہے تو قدرتی طور پر مجھے ان سے سیکھنا چاہیے اور ان کی رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button