گلگت بلتستان میں حکومت کون بنائے گا؟ پی پی پی یا ن لیگ؟ فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) گلگت بلتستان میں حکومت کون سی جماعت بنائے گی؟ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) یا مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) ؟ اس حوالے سے فیصلہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہیں، مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے پرپیپلزپارٹی کی حمایت کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمارے منتخب اراکین پیپلزپارٹی کو حکومت بنانے کیلئے ووٹ دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ جمہوری روایات اور اقدارکومقدم رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنی حلیف جماعتوں کے ساتھ عزت احترام کا رشتہ برقرار رکھا ہے۔ دوسری جانب پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے بیان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وزیراعظم کے گلگت بلتستان میں حکومت سازی سے متعلق بیان پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جی بی میں اکثریت کو تسلیم کرنا جمہوری روایت کا تسلسل ہے، وزیراعظم کی جانب سے حکومت بنانے کی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اتفاق رائے کے نتیجے میں گورنر جی بی اور ڈپٹی اسپیکر مسلم لیگ ن کا ہوگا۔



