ایران، امریکا ممکنہ معاہدہ کب ہوگا؟ خواجہ آصف نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدہ کب ہوگا؟ اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بڑا دعویٰ کر کے سب کو حیران و دنگ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکا، ایران ممکنہ معاہدے پر کہا کہ ان شا اللہ معاہدہ ایک دو دن میں ہو جائیگا، پاکستان نے دونوں فریقین کو ٹیبل پر بٹھایا تاکہ گفت و شنید منقطع نہ ہو، مختلف اوقات میں اسرائیل نے منفی اور تباہ کن رول ادا کیا۔ ایران کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایرانیوں نے اپنی 5، 6 ہزار سال اپنی پرانی تاریخ رقم کی ہے، ایران نے بہادری اور وطن کی محبت سے سرشار ہو کر اپنا دفاع کیا، دونوں ملکوں نے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لبنان کے اندر اسرائیل نے بیگناہ بچوں اور شہریوں کو شہیدکیا، اسرائیل کی خواہش اور کوشش یہی تھی کہ تنازع جاری رہے، اسرائیل چاہتا تھا امریکا کو اس خطے میں انگیج رکھے، میں سمجھتا ہوں امریکی انتظامیہ نے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے، جس طرح سے ورلڈ لیڈرکا رویہ ہونا چاہیے، امریکا نے اس کی مثال قائم کی۔



