کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی کال آف کرے: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور

آزاد کشمیر (کھوج نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ریاست اپنی رٹ کو قائم کرے گی، کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی کال آف کرے، ہر طرح سے بات کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھاکہ قطعا یہ نہیں کہوں گا کہ آزاد کشمیر کی اس وقت صورتحال اچھی ہے، ریاست اس وقت ایک امتحان میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہروں کے دوران جن کی جانیں گئیں، ان کی کوئی قیمت نہیں ہوسکتی، ماضی میں جب ہم مذاکرات کے ٹیبل پر بیٹھے تو 14 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں، میری باتوں کو اس وقت ایکشن کمیٹی نے نہ غور سے سمجھا اور نہ سنا۔
فیصل ممتاز راٹھور نے مزید کہا کہ کل بلاول بھٹونے بھی کہاحکومت آزاد کشمیر کیساتھ جوبھی معاہدہ ہواتھا وہ سارے کام کردیے ہیں، جو وفاق کی طرف سے چیزیں باقی تھی وہ کل بجٹ میں شامل ہوگئی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ حکومت آزاد کشمیر کے کرادر کو انہوں نے اس مفاہمتی عمل میں لینے سے خود انکار کیا اور کالعدم کمیٹی نے دو ٹوک کہا ریاست آزاد کشمیر کا کردار نہیں چاہیے، وفاق سے بات کریں گے، آج ساری تنقید ریاست آزاد کشمیر کی حکومت پر کی جا رہی ہے۔



