نگرنگرسے

ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور نفرت انگیز بیانات، عمران شیخ کیخلاف مقدمہ درج

میر پور( کھوج نیوز) ریاستی اداروں کے خلاف ہزرہ سرائی اور نفرت انگیز بیانات پر میر پور کے رہائشی عمران خان شیخ کے خلاف تھانہ سٹی میر پور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران شیخ کے خلاف تھانہ سٹی میرپور میں 504،505،406 اور 123 اے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے برطانیہ میں عوامی اجتماع میں ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور توہین آمیز بیانات دیئے ۔ مقدمہ ریاست کے خلاف عوام کو اکسانے، ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے نفرت انگیز تقاریر کرنے پر درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے قومی اداروں کے سربراہان کے خلاف نامناسب اور توہین آمیز زبان استعمال کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button