میٹا کی فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں مگر کیا؟ تفصیل آگئی

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹا کی جانب سے دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا ایپ فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دی گئی ہیں مگر کونسی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میٹا کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں فیس بک کے لیے نئے اے آئی فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا۔ ان فیچرز کا مقصد فیس بک میں تفصیلات کو تلاش کرنے، مواد تیار کرنے اور دیگر افراد سے رابطوں کے اندز کو بدلنا ہے۔ اس میں سب سے بڑی تبدیلی اے آئی موڈ ہے۔
فیس بک کے اے آئی موڈ سے سوشل میڈیا نیٹ ورک میں سرچ کرنے کا طریقہ کار بدل جائے گا۔ اس فیچر میں میٹا اے آئی کو استعمال کرکے فیس بک کی پبلک پوسٹس سے آپ کے سوالات کے جوابات فراہم کیے جائیں گے۔ یعنی سرچ رزلٹس میں اسکرولنگ کرنے کی بجائے صارفین سادہ الفاظ میں ایک سوال پوچھیں گے اور اس سے متعلق جوابات کو دیکھ سکیں گے۔ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ فیس بک کے اے آئی موڈ کے جوابات کس حد تک قابل اعتماد ہوں گے، کیونکہ اے آئی کی جانب سے عام صارفین کے مواد کی سمری تیار کی جائے گی۔ سرچ سے ہٹ کر فیس بک کی جانب سے نئے ایڈیٹنگ ٹولز کو بھی متعارف کرایا گیا ہے تاکہ صارفین ویڈیوز کو بہتر بناسکیں گے۔



