پاکستان
گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا معاملہ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں بڑا بریک تھرو

اسلام آباد(کھوج نیوز) گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، اس حوالے سے تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نوید قمر نے تصدیق کی ہے کہ ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ہے، گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے حوالے سے اتفاق ہوا ہے۔ نوید قمرکا کہنا تھا کہ گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے ن لیگ کو ملیں گے جب کہ گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات اور رابطوں کے بعد حکومت سازی پر اتفاق ہوا۔



