کھیل
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف سلو اوور ریٹ ، پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد

برمنگھم (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ کردیا، کتنا جرمانہ عائد کیاگیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے بھارت کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کرلی۔



