پاکستان
سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ تبادلے میں 5دہشتگرد ہلاک

اٹک (کھوج نیوز) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی ) کی کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5دہشتگرد ہلاک مارے گئے جبکہ ملزمان سے گولہ بارود میں برآمد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا ہے کہ اٹک کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک مارے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تھا، ہلاک دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ، دستی بم، 2 ایس ایم جی،گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، دہشتگرد پنجاب کے مختلف علاقوں میں حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔



