اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے امریکی صدر ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دیئے گئے بیان کے بعد ایسی کھری کھری سنائیں کہ سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایک اطالوی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ جارجیا میلونی نے جی 7 اجلاس میں ان کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے بہت منت سماجت کی تھی۔ فرانس میں ہونے والے اجلاس کی ویڈیو میں میلونی اور ٹرمپ کو ایک صوفے پر ساتھ بیٹھ کر گفتگو کرتے دیکھا گیا تھا تاہم ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے صرف مہربانی کے طور پر میلونی سے بات کی۔ ٹرمپ نے کہاکہ وہ شاید خوش ہیں کہ میں نے ان سے بات کی، مجھے ان سے بات کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میلونی نے میرے ساتھ تصویر لینے کی درخواست کی، میں تصویر نہ لیتا، لیکن مجھے ان پر ترس آ گیا۔
جارجیا میلونی نے ٹرمپ کے بیان کا سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات مکمل طور پر من گھڑت ہیں، میں واقعی حیران ہوں۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ امریکا کا صدر اپنے اتحادیوں کے ساتھ ایسا رویہ کیوں اختیار کرتا ہے، اور یہ پہلی بار نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ وہ مغرب اور امریکا کے دشمنوں کے ساتھ ایسا رویہ نہیں رکھتے بلکہ ان کے رہنماں کے ساتھ زیادہ نرمی برتتے ہیں۔ میلونی نے زور دے کر کہ کہ ایک بات انہیں یاد رکھنی چاہیے کہ میں اور اٹلی کبھی کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔



