آزاد جموں و کشمیر کا نیا انتخابی شیڈول جاری، آخری تاریخ بھی فائنل

آزاد جموں و کشمیر (کھوج نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن کمیشن نے نیا انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے اس حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ بھی فائنل کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 جون کو صبح 8 بجے سے ہوگی، درست امیدواران کی فہرست 24 جون کو ہی جاری کی جائیگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 25 تا 28 جون دائر کی جاسکیں گی، الیکشن کمیشن اپیلوں کی سماعت 29 اور 30 جون کو کرے گا، اپیلوں پر فیصلے یکم اور2 جولائی کو سنائے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایاگیاکہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے پولنگ27 جولائی کو ہوگی، پونچھ (راولاکوٹ) کے امیدوار کاغذات نامزدگی متعلقہ آر اوکو جمع کرائیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی ضلع پونچھ (راولاکوٹ) میں ہی ہوگی۔ آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینیکی آخری تاریخ 3 جولائی دوپہر 2 بجے مقرر کی گئی، امیدواران کی فہرست 4 جولائی کو شائع کی جائیگی، انتخابی نشانات 5 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے، حتمی امیدواروں کی فہرست انتخابی نشانات کیساتھ 5 جولائی کو جاری ہوگی۔



