سوشل ایشوز
موٹروے پولیس کا بڑا اقدام، شہریوں کے تحفظ کیلئے فائر سیفٹی آگاہی مہم کا آغاز

اسلام آباد(کھوج نیوز) موٹروے پولیس نے بڑا اقدام کرتے ہوئے شہریوں اور ان کے مال و اسباب کے تحفظ کے لئے ملک گیر فائر سیفٹی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ ملک گیر فائر سیفٹی آگاہی مہم کے تحت قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر سیفٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر اور مال بردار گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلات رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گاڑیوں میں آگ بجھانے والے فعال آلات کا ہونا ضروری ہے اور خلاف ورزی پر 24 جون کے بعد کارروائی ہوگی ۔



