انٹرنیشنل

داڑھی چھوٹی کروانی کی سزا، امدادی کارکن گرفتار

افغانستان (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں داڑھی چھوٹی کیوں کروائی؟ طالبان حکام نے داڑھی چھوٹی کروانے پر 20سے زائد امدادی کارکنوں کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ ہفتے کے روز حراست میں لیے گئے افراد ایران افغانستان سرحد پر اسلام قلعہ بارڈر کراسنگ کے قریب کام کر رہے تھے اور وہ ان تنظیموں سے وابستہ تھے جو اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کرتی ہیں۔ میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے ایک داخلی بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی اخلاقی پولیس نے اقوام متحدہ کے شراکت دار اداروں کے مقامی مرد عملے کو داڑھی تراشنے یا داڑھی نہ رکھنے کی وجہ سے اسلام قلعہ ریسیپشن سینٹر پر گرفتار کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ امدادی کارکنوں کو اسی روز رہا کر دیا گیا جبکہ باقی افراد کو اگلے روز رہا کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button