پاکستان

محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف سے حیران کن مطالبہ کر دیا

پاکستان کا مطلب بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت ہر علاقہ ہے، وزیراعظم آزادکشمیر میں ایک وفد بھیجیں جو جاکر بات کرے ، آپ پارلیمان کو مضبوط کرکے پاکستان کے سب سے طاقتور وزیراعظم بن جائیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم میاں شہباز شریف حیران کن مطالبہ کر کے سب کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اظہار خیال کے لیے کھڑے ہوئے تو سرکاری ٹی وی نے براہ راست نہیں دکھایا ۔ ویب اسٹریمنگ بھی محمود خان اچکزئی کی تقریر شروع ہوتے ہی بند کردی گئی ۔ ایون میں خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کشمیر میں پاکستان سے وفاداری کے نعرے لگتے تھے، آپ نے کشمیر کے لوگوں سے جیسا سلوک کیا وہ افسوسناک تھا، شہبازبھائی، آپ نے کہا 2سڑکیں دیں، لیکن حقیقت میں آپ نے بلوچستان کے وسائل لیے، بلوچستان سے سوئی گیس لی، بدلے میں پورے بلوچستان میں سڑکیں بنادیں پھر بھی کم ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ شہباز شریف، آپ آزادکشمیر میں ایک وفد بھیجیں جو جا کر بات کرے، ہم نے حلف لیا آئین پاکستان کی حفاظت کریں گے، ہمیں کوئی پیسہ نہیں چاہیے، کچھ نہیں چاہیے بس پارلیمان کو مضبوط کریں، شہبازشریف آپ پارلیمان کو مضبوط کرکے پاکستان کے سب سے طاقتور وزیراعظم بن جائیں، ہم آپ کی مکمل حمایت اور سپورٹ کریں گے آپ پارلیمنٹ کو مضبوط کریں، یہ ایوان طاقت کا سر چشمہ ہونا چاہیے جہاں سے خارجہ پالیسی جانی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button