انٹرنیشنل

فرانس میں ہیٹ ویو جاری، 40افراد ڈوب کر ہلاک

بہت زیادہ لوگ گرمی سے بچنے کے لیے دریاؤں اور نہروں میں نہا رہے ہیں لیکن وہ اس سے جڑے خطرات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے: فرانسیسی وزیر کھیل کی وارننگ

فرانس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں ہیٹ ویو جاری ہے جس کے باعث گزشتہ جمعرات سے اب تک دریاؤں اور نہروں میں نہانے کے دوران ڈوبنے کے واقعات میں 40 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فرانس کے کئی بڑے شہروں میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا ہے اور یورپ کے مختلف ممالک میں گرمی کی لہر اپنے عروج پر ہے۔ فرانس کے وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان مارینا فراری نے خبردار کیا کہ ہیٹ ویو کے دوران غیر محفوظ مقامات پر تیراکی کو معمولی نہ سمجھا جائے۔ فرانس کے ساتھ ساتھ اسپین اور اٹلی بھی اس شدید گرمی لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہیں۔ فرانس کے محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز فرانس میں جون کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔

فرانس کے وزیر کھیل نے کہا کہ بہت زیادہ لوگ گرمی سے بچنے کے لیے دریاؤں اور نہروں میں نہا رہے ہیں لیکن وہ اس سے جڑے خطرات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔ دوسری جانب جرمنی میں بھی کئی افراد ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں اور وہاں بھی ہفتے کے اختتام تک درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ جرمن لائف سیونگ ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے سے اتوار کے درمیان تیراکی کے دوران کم از کم 6 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button