پاکستان

لاہور، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کی شدت 5.9 اور زلزلے کی گہرائی 178 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، زلزلے کے جھٹکے شام 6 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے

لاہور(کھوج نیوز) لاہور، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ان زلزلوں کے جھٹکے کی شدت کتنی ریکارڈ کی گئی؟ تمام تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں لاہور، میانوالی شہر اور ملحقہ علاقوں، چکوال شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں پشاور، شانگلہ، بونیر، مردان ، چارسدہ ، سوات، صوابی، کوہاٹ،کرک، ملاکنڈ، باجوڑ، ہنگو ،لوئر دیر، جنوبی وزیرستان لوئر اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کییگئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں وادی نیلم جھٹکے اور مظفرآباد سمیت اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں دیامر شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 اور زلزلیکی گہرائی 178 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ زلزلے کے جھٹکے شام 6 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button