پاکستان
آزاد کشمیر میں کاروبار اور ٹرانسپورٹ کب سے کھلیں گے؟ تاجر اور ٹرانسپورٹ رہنمائوں نے تاریخ بتا دی
29 جون کو تمام تاجر اپنے کاروبار شروع کریں،جب تک عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم نہیں ہوئی تھی ہم اس کے ساتھ تھے، اب نہیں ہیں، ہم پاک فوج، پاکستان کے عوام اور حکومت کے خلاف نہیں ہوسکتے

مظفر آباد(کھوج نیوز) آزاد کشمیر میں کاروبار کب کھلیں گے اور ٹرانسپورٹ کب چلے گئی؟ اس حوالے سے تاجر اور ٹرانسپورٹ رہنمائوں نے فائنل تاریخ بتا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے تاجر اور ٹرانسپورٹ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جب تک عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم نہیں ہوئی تھی ہم اس کے ساتھ تھے، اب نہیں ہیں، ہم پاک فوج، پاکستان کے عوام اور حکومت کے خلاف نہیں ہوسکتے، انہوں نے جو ساتھ دیا ہم نہیں بھول سکتے۔ انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ میں بیٹھے یہ کون لوگ ہیں؟ ہم ان کے ساتھ نہیں، 12 سیٹوں کا معاملہ آئینی ہے، یہ ہمارا کبھی مسئلہ نہیں رہا، اب بھی وقت ہے صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے توکوئی بات نہیں اب بھی وقت ہیں وہ واپس آجائیں۔ تاجر رہنما گوہر کشمیری کا کہنا تھا کہ 29 جون کو تمام تاجر اپنے کاروبار شروع کریں۔



