پاکستان

گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا الرٹ جاری

حساس گلیشیائی علاقوں میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے جب کہ ریسکیو اداروں، مشینری اور ہنگامی عملے کو ہر وقت تیار رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے

پشاور(کھوج نیوز) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کیلئے ہدایات بھی جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بالائی اضلاع میں درجہ حرات بڑھنے اور شدید گرم موسم کے باعث تیزی سے گلیشیرز کے پگھلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پی ڈی ایم اینے بتایا کہ حساس گلیشیائی علاقوں میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے جب کہ ریسکیو اداروں، مشینری اور ہنگامی عملے کو ہر وقت تیار رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق اپر ولوئر چترال، سوات، اپردیر،کوہستان اور مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button