نگرنگرسے
ملک بھر میں مون سون کا آغاز کب سے ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
ملک کے شمال مشرق پنجاب اور کشمیر سے مون سون کا آغاز ہونے کا امکان ہے، یکم جولائی سے ملک کے شمالی حصے اور پنجاب کے شمال مشرق حصے میں بارش ہوسکتی ہے: انجم نذیر

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں مون سون کا آغاز کب سے ہوگا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی ہے ، ماہ جون میں کتنی بارشیں ہوئیں؟ تمام تفصیل سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر نے بتایا ہے کہ ملک کے شمال مشرق پنجاب اور کشمیر سے مون سون کا آغاز ہونے کا امکان ہے، یکم جولائی سے ملک کے شمالی حصے اور پنجاب کے شمال مشرق حصے میں بارش ہوسکتی ہے۔ انجم نذیر نے بتایا کہ سندھ میں فی الحال مون سون کا آغاز ہوتا نظر نہیں آرہا اور سندھ میں 5 جولائی تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ کراچی کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ خلیج بنگال میں بننے والا کم دبا کراچی سمیت سندھ میں بارش برسا سکتا ہے، رواں مون سون میں کراچی سمیت سندھ میں معمول سے کم بارش ہوسکتی ہے۔



